الیکٹرونک  وووٹنگ مشین کے  نافذ ہونے سے  جمہوریت کا عمل شفاف  ہو گا؛ پارلیمانی سیکٹری صائمہ ندیم

28

اسلام آباد،08 مئی (اے پی پی ): پارلیمانی سیکٹری بین الصوبائی ہم آہنگی صائمہ ندیم نے کہا ہے کہ جمہوریت کو  تقویت دینے کے لیے ضروری ہے کہ اس وقت ہم انتخابات کے عمل کو شفاف بنائیں اور شفایت کے لیے ضروری ہے کہ  ہم اپنے انتخابی عمل میں اصلاحات لے کے آئیں اور جب تک الیکٹرونک  وووٹنگ مشینز اور  بائیومیڑک سسٹم ہمارے پورے ملک میں پوری طرح  نافذ نہیں ہو گا ،  جمہوریت کا عمل شفاف  نہیں  ہو سکتا۔

انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین  کے استعمال سے متعلق اے پی پی کو دئیے گئے اپنے خصوصی بیان میں ان  کا کہنا تھا کہ ان انتخابی اصلاحات کے حوالے سے  حکومت نے وزیر اعظم عمران  خان کی قیادت میں قومی اسمبلی میں 20 اکتوبر 2020 کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعلق بل پیش کیا، حکومت چاہتی ہے  کہ تمام اپوزیشن بشمول تمام  پارٹیز  کے ساتھ بیٹھیں اور  ان اصلاحات پر بات ہو اور ملک میں جمہوریت لانے کے لیے  ایک اچھے انتخابی اصلاحات کو نافذ کرنا ضروری ہے جس کیلئے اس بل کو پاس کروائیں۔