سیالکوٹ،08مئی(اے پی پی):الیکشن میں دھاندلی اور ووٹ کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کو ملک کے دیگر شہر کی عوام کی طرح سیالکوٹ کی عوام نے بھی سراہا ہے۔
سیالکوٹ کے شہریوں نے اے پی پی سے گفتگو میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو موجودہ حکومت کی ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جب سب کچھ ڈیجیٹل ہو رہا ہے تو ایسے میں انتخابات بھی جدید انداز میں منعقد ہونے چاہیے اور اس کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایک اچھا انتخاب ہے ۔