عارف والا ڈسٹرکٹ کمانڈ آفسرا کرنل محمد امجد اور اسسٹنٹ کمشنر نے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مختلف بازاروں کا جائزہ لیا

18

عارف والا، 10 مئی  (اے پی پی): عارف والا ڈسٹرکٹ کمانڈ آفیسر کرنل محمد امجد اور اسسٹنٹ کمشنر اظہر طارق وٹو نے میونسپل کمیٹی کے اہلکاران کے ساتھ ملکر کورونا سے بچاؤ کیلیے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے مختلف بازاروں کا جائزہ لیا اور شہریوں میں ماسک تقسیم کیے، اس موقعہ پر کرنل محمد امجد نے ماسک کا استعمال یقینی بنانے کیلیے عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلیے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں  اور گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے اجتناب  کریں۔