پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ اپریل میں 751 مقدمات کا اندراج کروایا

26

 

ملتان،10 مئی (اے پی پی): ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہِ اپریل میں شاہرات پر سفر کرنے والے  1330  افراد کو مدد فراہم کی۔  شاہراوں پر تیز رفتاری،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے406 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا اور ناجائز اسلحہ کے81مقدمات درج کرکے02 کلاشنکوف،04 رائفل، 22 گن، 50 پسٹل 237گولیاں برآمد کیں۔ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے107مقدمات درج کروائے اس کے علاوہ شراب نوشی کے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2756 لیٹر شراب اور 13850گرام چرس ،ہروئن 360 گرام  برآمد کی جبکہ دیگرمختلف نوعیت کے154 مقدمات بھی درج کروائے۔ علاوہ ازیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رقم مبلغ 12000 روپے اور چوری شدہ لوہے کے گاڈر  برآمد  کیے۔اس کے علاوہ 09  گم شدہ بچوں کو ان کے وارثان کے حوالے کیا۔ ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہما نصیب نے پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن کے ملازمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے، مؤثر پٹرولنگ کرنے اور اپنے بیٹ ایریا میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ مزید کہاکہ تمام افسران و ملازمین کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت سے بچنے کے لیےتمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ایچ پی ہیلپ لائن 1124 آپ کی مدد و رہنمائی کےلیے ہر وقت کوشاں ہے۔