خیبر پختونخوا حکومت نے   انسداد کورونا  ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا

23

پشاور۔10مئی  (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالفطر کے تناظر میں انسداد کورونا حکمت عملی کے تحت ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، اس مہم کا بنیادی مقصد عیدالفطر کے موقع پر کورونا پھیلاو کو رو کنے کیلئے صوبے کے عوام کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا اور ان میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے ، مہم کے تحت صوبے کے تمام اضلاع کی انتطامیہ ، پولیس فورس  اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے  تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انھوں نے  عوام  بالخصوص سیاحوں اور سیر و سیاحت کے دلدادہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وبا سے پیدا شدہ موجودہ صورتحال کی سنگینی کا ادراک کریں، اس صورتحال کے تقاضوں کو سمجھیں ، عید کے چھٹیاں گھروں میں گزاریں اور  صوبے کی سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے گریز کریں ۔