سیالکوٹ، 11مئی ( اے پی پی ):صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ ، جیل کے دورہ کے دوران جیل کے مختلف بیروکوں کا دورہ کیا اور جیل کے امور کا جائزہ لیا اور اسیران سے جیل انتظامیہ و دیگر سہولیات بارے استفسار کیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکو ٹ اشتیاق احمدگل نے صوبائی وزیر کو جیل کا دور ہ کروایا اس موقع پر کوآرڈینیٹر پی پی 36چودھری محمد الیاس، سلمان طاہر ، چودھری محمد حنیف ، شیخ مبشر اور جمیل جنجوعہ بھی اس موقع پران کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر نے زنانہ خانہ اور سبزہ زار میں اسیران میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عید گفٹ بھی پیش کئے اور وزیر اعلیٰ کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ نفرت جرم ہے ہے انسان سے نہیں ۔حکومت جیل میں قیدیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے اور مجھے خوشی ہوئے ہے کہ سیالکوٹ کے جیل میں قانونی اور اخلاقی تقاضوں پر عملد رآمد کیا جارہا ہے جس پر جیل کے مقامی حکام کی کاوشوں کو سراہا۔ صوبائی وزیر نے اسیران سے اپیل کی کہ وہ جرائم اور قانون شکنی سے توبہ کرتے ہوئے اپنے زندگی اسلام کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر بسر کریں اور شریف شہریوں کی طرح زندگی بسر کریں ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر کی جیل آمدپر جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور جیل سپرنٹنڈنٹ نے پھولوںکا گلدستہ پیش کیا۔