ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کا عیدالفطر کے حوالے سے  اہلیانِ ملتان کے نام پیغام

169

 

ملتان، 12 مئی (اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کا عیدالفطر کے حوالے سے  اہلیانِ ملتان کے نام پیغام میں کہا کہ     مدینة الاولیاء کے تمام باسیوں کو میری طرف سے ایڈوانس عید مبارک ہو اور کہاکورونا وباء کی تیسری لہر کے نتیجے میں ملتان میں کورونا کیسسز میں تیزی سے اضافہ ہوا   ، بڑھتے ہوئے کورونا  کیسسز کے پیش نظر حکومت کو پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیز کو میدان میں لانا پڑا گزشتہ دو ہفتوں کے دوران انتظامیہ کی کوششوں اور شہریوں کے تعاون سے کورونا کیسسز میں کمی آئی ہے ۔

علی شہزاد نے کہا کورونا وباء پھیلنے  کے حوالے سے اصل چیلنج ابھی درپیش ہے،   حکومت پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر  مکمل لاک ڈاون کا اعلان کررکھا ہے ،  شہریوں سے اپیل ہے کہ اس لاک ڈاون کی مکمل پاسداری کریں  اور   شاپنگ اور غیرضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں ،   گھر پر رہیں اور  خود کو اور اپنے گھر والوں کو کورونا وباء سے  محفوظ رکھیں۔