جیکب آباد پولیس کی کاروائی، 271 کلو 600 گرام منشیات چرس برآمد،  بین الصوبائی منشیات گروہ کے سرغنہ3 ملزمان گرفتار

10

 

جیکب آباد، 12 مئی (اے پی پی): ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک کے سخت احکامات برائے منشیات کی روکتھام کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ گڑھی خیرو پولیس نے خفیہ اطلاع پہ سیف اللہ شاخ پولیس پکٹ پر کاروائی کی جس کے نتیجے میں منشیات کی بہت بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے  ایک ڈاٹسن  ڈبلیو ای بی  – 232 سے بھاری مقدار میں منشیات 271 کلو 600 گرام چرس برآمد کرلی گئی، جبکہ3 بین الصوبائی چرس اسمگلرز، نبی بخش سولنگی، محمد حسین سولنگی، نادر علی بلیدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم منشیات بلوچستان سے سندھ کی طرف سے اسمگل کر رہے تھے۔