ایبٹ آباد؛اے ٹی ایچ کے میڈیکل ڈائریکٹر کا عید والے دن کورونا آئی سی یو اور ہسپتال میں مختلف وارڈز کا دورہ

32

ایبٹ آباد، 13مئی(اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے عید والے دن کورونا آئی سی یو اور ہسپتال میں مختلف وارڈز کا دورہ کیا ،  مریضوں کو دی جانے والی تمام تر سہولیات کا جائزہ لیا اوت ڈاکٹرز اور نرسزز کو مریضوں کو ہر طرح کی سہولیات دینے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے کہا کہ  ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ،

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 61 ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی یو میں جن مریضوں کو  انتہائی تشو یشناک حالت میں رکھا گیا ہے ان کی تعداد 11 ہے،ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جگوں پر جانے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

دورے کے دوران ان کے ہمراہ نرسنگ مینجر اور کورونا ایسولیشن وارڈ، آئی سی یو کے انچارج رحیم اللہ بھی موجود تھے۔