جلالپورپیروالا؛ ممکنہ سیلاب کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے  جانوروں کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم جاری

23

جلال پورپیروالہ،18مئی(اے پی پی):  ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب  کیپٹن (ر) ثاقب ظفر اور سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب آفتاب احمد پیر زادہ کی ہدایت پرجلال پور میں  جانوروں اور پرندوں کو بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی مہم جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلاب اور موسمی امراض سے پیشگی محفوظ رہا جاسکے۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں کرونا وباء کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکر ہیں جو کہ اس کرونا وباء کے دوران بھی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے گھر گھر جا کر جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی ہیں اور مویشی پال حضرات کی تربیت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے قیمتی جانوروں کو موسمی امراض سے محفوظ بنانے کے لیے پیشگی احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں ،حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں، جانوروں کے چارہ کو محفوظ کریں۔

ڈاکٹر جمشید اخترنے کہا کہ اگر کسی کسان کے جانور ویکسی نیشن ہونے سے رہ جائیں تو وہ جلالپور پیر والہ کی لائیو سٹاک ٹیموں سے رابطہ کرکے ویکسی نیشن کرواسکتے ہیں۔