سکھر: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا دو افراد جاں بحق ایک ہفتہ میں فوتگیوں کی تعداد 8 ہوگئی

53

سکھر،18مئی (اے پی پی ): گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا دو افراد فوت ہوگئے، ایک ہفتہ میں فوتگیوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

سول ہسپتال سکھر کے آئسولیشن وارڈ میں سکھر سٹی کی رہائشی 40 سالہ خاتون مائی بادشاھ زوجہ زاہد کورونا وائرس سے فوت ہوگئیں جبکہ میانی روڈ کا رہائشی 67 سالہ ارشاد احمد ولد قائم الدین سومروبھی کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ایدھی سکھر ٹیم نے ورثاءکے ساتھ مل کر ایس اوپیز کے تحت میت کو تدفین کے لئے ایدھی ایمبولینس کےذریعے ان کے گھر پہنچایاگیا اور وہاں پر ان کی تدفین کردی گئی ہے۔

 اسی طرح ایک ہفتہ کے دوران سکھرمیں کورونا وبا نے 8 افراد کی جان لے لی ہے،سول ہسپتال سکھرکے آئیسولیشن وارڈمیں کئی کورونا مریض داخل ہیں۔ گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (گمس) میں بھی کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے، مذکورہ ہسپتال میں بھی کورونا کے مریضوں کی بڑی تعداد زیر علاج ہے۔