بورے والا؛ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، رنگ روڈ سمیت7ارب60 کروڑ77لاکھ کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز منظور

40

بورے والا،18مئی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں7ارب60 کروڑ77لاکھ روپے کی لاگت سے 127 ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج میں لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 88، سڑکوں کی 18، صحت کی 7، ہائیر ایجو کیشن کی 4، ڈبلیوایس اینڈ ایس کی 7، پبلک بلڈنگ کی ایک، ایمر جنسی سروس کی ایک، انہار کی ایک ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں جن میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا کی50کروڑ روپے کی لاگت سے کارڈیک وارڈ کی اپ گریڈیشن، 45کروڑ71لاکھ روپے سے 8.80کلومیٹر بورے رنگ روڈ(شہباز شریف منی بائی پاس) کی تعمیر،20کروڑ روپے سے گگو منڈی سے شیخ فاضل تک 15کلومیٹر روڈ کی تعمیرو مرمت اور بحالی بھی شامل ہے۔

 ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں سے عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے،موجودہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خصوصی اقدامات کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا، رنگ روڈ بوریوالا، گگو سے شیخ فاضل روڈ کے منصوبے منظور کرائے گئے ہیں جن پر جلد کام کا آغاز ہوجائے گا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،زاہد اقبال چوہدری، اوورنگ زیب خان کھچی، رائے مبشر کھرل، سجاد خان کھچی اور دیگر نے بھی شرکت کی