ملتان، 20مئی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہرات 8 بجے کے بعد کاروبار جاری رکھنے پر 17کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا ہے، سیل ہونے والے مراکز میں گلگشت میں واقع گورمے فوڈ بیکرز، ہیلز سٹور،رشید ڈرنگ کارنر،ملتان کتاب گھر اور لائٹ اینڈ سٹائل شامل ہیں۔ ماسک نہ پہننے پر10 شہریوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔