عارف والا،20اپریل(اے پی پی): امیر جمعیت اہلحدیث صوبہ پنجاب علامہ عبدالرشیدحجازی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جس پرماہ رمضان المبارک میں اسرائیل کی دہشت گردی اور بربریت مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا۔فلسطینیوں پر باردوکے گولے برسائے گئے، اسرائیلی ظلم وستم کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیت تحصیل عارفوالا کے دورہ کے دوران مدرسہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
علامہ عبدالرشیدحجازی نے کہا کہ دنیا بھر میں ساتون مسلم ممالک کا فوری طورپر او آئی سی کا متفقہ اجلاس بلاکر فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم وستم کی آواز کو بلندکرنے کیلئے مضبوط لہجے استعمال کرنا ہوگا۔ صوبائی امیر جمعیت اہلحدیث صوبہ پنجاب علامہ عبدالرشیدحجازی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اورفلسطین پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں، ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے پاکستانی حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے مظلوم بھائیوں کی آواز کو بلندکرنے کیلئے ٹھوس موقف اختیارکریں۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام ملک بھرکے مختلف شہروں میں بروز اتواراحتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
انہوں نے جمعیت اہلحدیث کے رہنماء قاری محمدیحٰی صابر کی عیادت بھی کی اس موقع پر ناظم مالیات محمد شکیل علوی، قاری محمد یٰسین یزدانی، قاری عبدالعزیز، زاہد شریف بھی موجود تھے۔