فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کیخلاف آئی جے ٹی کامظاہرہ

17

پشاور،20مئی(اے پی پی):اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور اسرائیل کے خلاف پریس کلب پشاور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور محمد کاشف حسن زئی کر رہے تھے۔  اس موقع پر اسرئیل کا جھنڈا جلایا گیا۔ مظاہرین سے خطاب میں ناظم پشاور کا کہنا تھا کہ آج ہم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف نکلے ہیں ۔ اسرئیل کی صیہونی دہشت گرد فلسطین میں موجود پورے عالم کے مسلمانوں کیلئے مقدس جگہ بیت المقدس کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں وہاں پر مسلسل نمازیوں کو زبردستی نکالا جارہا ہے ۔ اسرائیل فلسطین میں بچوں عورتوں اور بوڑھوں پر جو ظلم و ستم کر رہا ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی