فلسطین اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے؛زاہدہ  حمید

43

ملتان،21 مئی(اے پی پی): سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی صدر زبیدہ حمید  نے یوم فلسطین پر اپنے ویڈیو پیغام میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اقوامِ متحدہ کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور پوری دنیا میں امن کو فروغ دینا چاہیے۔