اسلام آباد،21مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور و چیف وہِپ ملک عامر ڈوگر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ عامر ڈوگر نے وزیر اعظم کو جنوبی پنجاب کہ محرومیوں کو دور کرنے کیلئے وزیرِ اعظم کے دوروں کے دوران ترقیاتی منصوبوں خاص کر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر عوامی پزیرائی سے آگاہ کیا، مزید کسان کارڈ کے مثبت اثرات اور گندم کی ریکارڈ پیداوار کے بعد کسانوں تک اس کا صحیح معاوضہ پہنچانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔