ہرنائی،21مئی(اے پی پی): جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاجی ریلی جمعیت کے ضلعی دفتر سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی ریلی ومظاہرہ کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر مولوی حافظ غنی نے کی۔
ریلی میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کے علاوہ کثیرتعداد میں عوام نےشرکت کی۔