اسلام آباد، 21 مئی (اے پی پی): وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسلے پر پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کیا۔عید گاہ شریف میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 250 سے زائد لوگوں کو شہید کر دیا گیا جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانو ں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی گئی۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق او آئی سی کے پلیٹ فارم پر امت مسلمہ کو متحد کیا اور جنرل اسمبلی میں بھی قائد انہ کردار ادا کیا۔
اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ایاز نے کہا کہ اس ساری جدو جہد میں پاکستان نے اپنے فلسطین بھائیوں کے ساتھ بھرپور کردار ادا کیا ۔
عید گاہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ حسان حسیب الرحمان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے پر امن اور دیر پا حل کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے