اپنے اردگرد صفائی کا خیال رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو؛کمشنر جاوید اختر محمود کاانسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے  ویڈیو پیغام

47

ملتان، 22 مئی(اے پی پی):کمشنر جاوید اختر محمود نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہا کہ پورے ملتان ڈویژن میں یوم انسدادِ ڈینگی منایا جا رہا ہے اور اس میں ہمارے تمام دفاتر اور  پبلک بلڈنگ میں صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے  کہ کہیں پہ پانی کھڑا نہ ہو سکے اور ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اب  ہر ہفتے  یہ دن منایا جائے گا، میری تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں میں اور اپنے گرد نواں پر نظر رکھیں کہ کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو، اپنے اردگرد کی صفائی کا خیال رکھا جائے تو ہم ڈینگی سے محفوظ رہیں گے۔