صوابی؛مین بجلی گریڈ سٹیشن میں سوکھے پتوں اور گھاس  سے لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

90

صوابی،22مئی(اے پی پی):   تحصیل صوابی مین بجلی گریڈ سٹیشن میں سوکھے پتوں اور گھاس  سے آگ لگ گئی، جس پر ریسکیو 1122 کی فائیر وئیکل ٹیم نے کامیابی سے قابو پالیا۔

 ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس پر آس پاس کے ٹرانسفارمرز اور بجلی گریڈ سٹیشن کو بڑی نقصان سے بچالیا گیا، آگ بھجانے میں 1فائیر وئیکل اور 5 ریسکیو اہلکاروں نے  حصہ لیا۔

 ریسکیو 1122 صوابی کے بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ طریقہ آگ بجھانے پر  ایس ایس او محمد عارف نے ریسکیو اہلکاروں کے کارگردگیوں کو سراہا۔