اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی سکھر آمد،کچے میں دوران آپریشن زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

103

سکھر،23مئی(اے پی پی ): سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ شکارپور ہسپتال پہنچنے، جہاں انہوں نے کچے کے علاقے  میں آپریشن کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

اس موقع پر حلم عادل شیخ نے  کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،آج ایس ایس پی نے آپریشن کرکے بہادری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ  کچے میں اس نوگو ایریا نظام کا ذمیدار کون ہے،  کچے میں اب رینجرز اور فوج کے بغیر امن ممکن نہیں۔