ملتان، 24 مئی (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن سکول میں نرسری سے پانچویں کلاس تک 50 سے زائد ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچے زیر تعلیم ہیں چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کے سالانہ امتحانات 30 مئی تک جاری رہیں گےڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو عرفان فرید نے سکول کا وزٹ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ڈسٹرکٹ آفیسر عرفان فرید نے امتحانات کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔