اوکاڑہ/حساس ادارے کی نشاندہی پرمحکمہ فوڈ کی کارروائی ، رائس مل میں چھپائی گندم کی 15 ہزار بوریاں

59

اوکاڑہ،24مئی (اے پی پی) نواحی علاقہ حویلی لکھاجوایا بلوچ کی الرحمت رائس مل سے رائس مل میں غیر قانونی سٹور کی گئی گندم کی 15 ہزار بوریاں برآمد، کارروائی، حساس اداروں کی نشاندہی پر کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور احمد سعید منج اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فیصل شریف نے موقع پر پہنچ کر کاریوائی عمل میں لائی۔ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ کنٹرولر اوکاڑہ نے کہا کہ  حکومت گندم کی 35 لاکھ بوری کا ٹارگٹ مکمل کر چکی ہے۔ مزید بھی گندم خرید جاری رکھے ہوئے ہیں کوئی بھی فرد 25 من سے زائد گندم سٹور نہیں کر سکتا اس سے زائد مقدار میں سٹور کی گئی گندم ضبط کر لی جائے گی.