جیکب آباد،26مئی(اے پی پی): ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں غیرت کے نام پر2018میں گوٹھ نظام الدین مستوئی میں رشتےدار جام مستوئی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 5 ملزمان کو عمر قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
عدالت نے دوران سماعت قتل کے جرم میں 5 بھائیوں کو عمر قید سمیت جرمانے کی سزاکا حکم دے دیا، ملزمان میں عبد الحفیظ، اللہ ڈنو، شاہ محمد،اللہ ورایو اور قیصر مستوئی شامل ہیں۔
عدالت نے دو افراد رضا محمد اور گل حسن کو جرم ثابت نہ ہونے پر با عزت بری کریا۔