افغان ولوسی جرگہ کے سربراہ میر  رحمان رحمانی پی اے ای سی او  کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

25

اسلام آباد،28مئی(اے پی پی):افغان ولوسی جرگہ کے سربراہ میر  رحمان رحمانی کی پاکستان آمد، اسلام آباد ائیر پورٹ پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے انکا استقبال کیا۔

میر  رحمان رحمانی پاکستان میں 31 مئی سے شروع  ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او ) کے تحت قائم کی گئی رکن ممالک کی پارلیمانی اسمبلی (پی اے ای سی او )  کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی سطح پر رابطوں کو فروع دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔