اسلام آباد ،28 مئی (اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی نصر اللّہ خان دریشک اور علی رضا دریشک کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر بھی شریک ہوئے ۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم کے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے علاقے پر مثبت اثرات اور متعلقہ حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو ہوئی ۔