وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی، سابقہ رکنِ اسمبلی مہدی حسن بھٹی اور رکنِ صوبائی اسمبلی خالد گجر کی ملاقات

48

اسلام آباد ،28 مئی (اے پی پی ):وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی، سابقہ رکنِ اسمبلی مہدی حسن بھٹی اور رکنِ صوبائی اسمبلی خالد گجر کی ملاقات  ہوئی ۔معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو حافظ آباد اور رائیونڈ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔