ملتان؛ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،13 کاروباری مراکز سیل،9 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا

27

ملتان، 29 مئی (ا ے پی پی ): ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور  لاک ڈاون   کی خلاف ورزی پر13 کاروباری مراکز کو سیل کر دیا ہے  اور 9 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے  جبکہ  ماسک نہ پہننے پر23شہریوں پر11 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور کارِ سرکار میں مداخلت کرنے پر ایک شہری کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے مجموعی طور 1 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔