تحصیل انتظامیہ، تخت بھائی پولیس اور خیبر پختونخوا حلال فوڈ اتھارٹی کی مردان میں جعلی  مشروبات کے خلاف مشترکہ کارروائی

45

پشاور، یکم جون(اے پی پی): مردان تحصیل انتظامیہ، تخت بھائی پولیس اور خیبر پختونخوا حلال فوڈ اتھارٹی نے جعلی اور مضر صحت مشروبات کے خلاف زبردست مشترکہ کاروائی کی اور لاکھوں روپے کے جعلی مشروبات کیمیکلز کو موقع پر قبضے میں لیکر فیکٹری کو بمعہ 2عدد گوداموں کے سیل کردیا۔

مذکورہ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی محترمہ انیلا فہیم، ایڈیشنل کمشنر فرمان علی ، اے ایس پی تخت بھائی محمد قیس اور خیبر پختونخوا حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عباس خان کی زیرنگرانی کی گئی جسکے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیکر آصل ملزم تک رسائی کیلئے باریک بینی سے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے تاہم ملوث ملزمان کے خلاف  فوڈ ایکٹ کے تخت  مقدمات اور بھاری جرمانوں کیلئے قانونی تقاضے پورے کئے جائینگے۔

 اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کے افس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ افسران نے کہا کہ صوبائی اور مردان انتظامیہ اور حلال فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے عوام کو پاک و صاف اشیائے خوردنی فراہم کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے جس کے مثبت اثرات نمودار ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف اور دیگر خفیہ اداروں کی ہدایات روشنی میں شیرگڑھ کے علاقے رب نواز بانڈہ میں اتحاد بیروجز کے نام سے ملک کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈ کے نام جعلی مشروبات تیار کرکے فروخت کرنیوالی مزکورہ جعلی فیکٹری پر تھانہ شیرگڑھ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا.

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے مجوزہ اصولوں و قوانین کے برعکس جعلی مشروبات میں استعمال ہونے والے کیمیکل ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مشہور برانڈ کے بھرے ہوئے 10 ہزار لیٹر کی بوتلیں ۔مشینری۔و دیگر سامان سرکاری تحویل میں لیکر فیکٹری بمعہ 2 عدد گوداموں کے سیل کردیا گیا ہے اور کہا کہ اس دوران ٹیم نے قانونی تقاضے پورے کرنے اور اصل ملزم تک جانے کی خاطر موجود کئ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔

اسی طرح انکے سپلائرز اور ڈیلروں کی چھان بین کیلئے  مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔جن پر بھاری جرمانے اور فوڈ ایکٹ کے ایف آئی آر درج ہوگئی جبکہ برآمد کی گئی جعلی مشروبات ضائع کی جائینگی۔