‏اسلام آباد کے شہری ویکسین لگوانے میں سب سے آگے ہیں، پاکستان میں ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد 1700 تک پہنچ چکی

47

اسلام آباد،3جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اورنیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏اسلام آباد کے شہری ویکسین لگوانے میں سب سے آگے ہیں، پاکستان میں ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد 1700 تک پہنچ چکی ، ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد4 ہزار تک لے جانے کا ہدف ہے۔انخیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سینٹورس مال میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،اسلام ڈائگناسٹک سنٹر اور معروف ہسپتال کے تعاون سے  ویکسی نیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ویکسی نیشن میں مزید تیزی لانا ہوگی، کورونا وائرس کی وبا  کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا، ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا، ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے۔‏فائزر ویکسین حج پر جانے والوں اور ورک ویزہ ہولڈرز کو لگے گی،بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پمز میں ویکسین سینٹر میں رش کی کمی کیوجہ سے ہم نے الگ ویکسین سینٹر بنادیا ہے۔ اسلام آباد   چیمبر کے صدر یاسر الیاس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ویکسی نیشن سینٹر کے حوالے سے انہوں نے ہماری تجویز کو قبول کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک کے تمام چیمبرز کو شراکت کی دعوت دی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے رمضان میں کاروبار بند کیا اور وبا کے پھیلاؤ کو روکا، پاک ویک ویکسین عوام کو میسر ہونی شروع ہوچکی ہے۔