فوڈ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب میں  گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

70

ملتان،04 جون (اے پی پی): فوڈ اتھارٹی نے جنوبی پنجاب میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  آپریشنز ٹیموں کی مئی میں 8,640 مقامات کی چیکنگ، 6,688 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ملتان ڈویژن 3,174، ساہیوال 1,772، بہاولپور 1,513 اور ڈی جی خان ڈویژن میں 2,181 فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا ہے اور کہا کہ 18ہزار 190 لٹر ملاوٹی دودھ، 2450 کلو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات اور 3,700 ساشے ممنوعہ گٹکا  تلف کیا گیاہے۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ سیوریج کے آلودہ پانی سے 52 کنال پر اگائی گئی سبزیاں بھی تلف کی گئیں ہیں اور کہا ناقص انتظامات پر 1,246 فوڈ پوائنٹس کو 1 کروڑ 51 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 25 فوڈ بزنسز کی پروڈکشن اصلاح تک بند کی گئیں ہیں، معیار کی چانچ کیلئے مختلف فوڈ پروڈکٹس کے 100 سے زائد سیمپل حاصل کیے گئے ہیں۔ رفاقت علی نسوآنہ نے کہا دھوکا دہی اور ملاوٹ کرنے والے 6 فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں گزشتہ ماہ میں 614 فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ لائسنس جاری کیے گئے ہیں اور کہا خوراک کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے مزید نئے قوانین لائے جائیں گےدھوکا دہی اور ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے سزائیں مزید سخت کی جائیں گی اور کہا حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت مند پنجاب کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں۔