اسلام آباد ، 04 جون (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے قومی و صوبائی اراکینِ اسمبلی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کرنے والوں میں معاونِ خصوصی سیاسی امور و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، اراکینِ قومی اسمبلی عبدالشکور شاد، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، پرنس نواز الائی، عبدالغفار وٹو، مخدوم باسط بخاری، جعفر خان لغاری، رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اور مینا لغاری شامل تھیں۔











