اوکاڑہ: ایس ایچ او شیر گڑھ اورکانسٹیبل  کو دوران ڈیوٹی دلیری اور  بہادری کا مظاہرہ کرنےپر ڈی پی او فیصل شہزاد کی طرف سے تعریفی اسناد اور شاباش

77

اوکاڑہ،04جون( اے پی پی):  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے دوران ڈیوٹی دلیری اور  بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ عدنان رفیق اور کانسٹیبل محمد اشفاق کو اپنے دفتر میں بلا کر شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ایسے بہادر پولیس افسران محکمہ کا سرمایہ ہیں جنکی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ دنوں ایس ایچ او شیرگڑھ عدنان رفیق ڈاکووں کو پکڑتے وقت ان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جبکہ کانسٹیبل اشفاق نے دیہاتیوں کی مدد سے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر کے فرار ہونے والے مسلح ڈاکووں کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔