اوکاڑہ: “خدمت آپکی دہلیز پر” کے نام سےپنجاب حکومت نےمنفرد پروگرام کی بنیاد رکھی ہے۔ نادر چٹھہ کمشنر ساہیوال ڈویژن

136

اوکاڑہ،4جون (اے پی پی ):  کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نےضلع اوکاڑہ کا دورہ  کرتے ہوئےپنجاب حکومت کی طرف سے “خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کےتحت صفائی ستھرائی کے لئے جاری کاوشوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی سمیت متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پی ٹی آئی کےرہنما کی نمائندگی اعجاز شاہ نے کی۔ کمشنر نادر چٹھہ نے “خدمت آپ کی دہلیز پر “پروگرام کو کامیابی سے جاری رکھنے پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے ضلع کی تینوں تحصیلو ں میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت اب تک کئے گئے اقدامات ،ان کے نتائج خدمت ایپ کے ذریعے آنے والی شکایات اور تجاویز کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی  بعد ازاں کمشنرساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اس مو قع پر انہوں نے مریضوں کےلواحقین سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہو لیات کے متعلق دریافت کیا۔