پنڈی بھٹیاں،06 جون (اے پی پی ):تھانہ صدر پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا ، جس کے قبضے سے تین کلو گرام سے زائد چرس بھی برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
بین الاضلاعی منشیات منشیات اسمگلر گوجرانوالہ کا رہائشی ہے اور مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔تھانہ صدر کے ایس ایچ او علی رضا تارڑ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
کامیاب کارروائی پر ڈی پی او حافظ آباد نے کہا کہ پولیس کا منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔











