ملتان؛انسداد پولیو  مہم کے سلسلے میں طرف مبارک دوئم میں  آگاہی واک  کا  اہتمام

44

ملتان، 06 جون (اے پی پی ):7 تا 11 جون پولیو مہم کے سلسلے میں طرف مبارک دوئم میں پولیو آگاہی واک کی گئی۔ اس موقع سماجی رہنما میاں وقاص فرید قریشی، عمرحیات،حق نواز بوہنہ، اللہ یار،مبشر کھوکھر، ثمن ناز، شازیہ ظہور، صائمہ خان، اقصیٰ فاطمہ ودیگر شریک تھے۔

 اس موقع پر سماجی رہنما وقاص فرید قریشی نے کہا کہ پولیو کے تدار ک کیلئے ہر شخص کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، صحت مند انسان سے ہی صحت مند معاشرہ عمل میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں، پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ2021ء انشاء اللہ پولیو کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا۔

اس موقع پر شازیہ ظہور،عمر حیات کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہی ہمارا عزم ہے پولیو کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے سے بہت سے بچے اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں پولیو کے قطر ے لازمی پلوائیں اور اس مہم کو شہری کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔