سیالکوٹ،6جون (اے پی پی): معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت عوام، کاشتکار اور بزنس رینڈیلی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، اپوزیشن نے ملک میں ترقی کی شرح نمو کے بعد انگلیاں منہ میں ڈالی، حکومت نے ملکی تاریخ کے اندر محصولات کے جمع کرنے کے ریکارڈ توڑ دیا اور پاکستان کو آگے لیکر چلنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاشی اعشاریے خوشحال پاکستان کی نوید دے رہے ہیں جبکہ اپوزیشن اپنے جھوٹ سے عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہے آنے والا بجٹ اپوزیشن کیلئے سرپرائز ہوگا۔اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کی تجاویز پر خوش آمدید کہتے ہیں تاہم غلط بیانی اور الفاظ کے ہیر پھیر کر کے اپوزیشن اپنی جگ ہسائی کروارہی ہے عوامی حقوق کے مفادات کے تحفظ کے مقابلہ میں اپوزیشن کے ذاتی مفادات ہیں ، عوام کی خدمت ان کے بس کا روگ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رابطہ آف کوبے چک سیالکوٹ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے قومی اثاثوں کو گروی رکھایہ وہ حکومت نہیں جو عوام اور خزانہ کو چونا لگائے، انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے بجٹ میں کاشتکار دوست اور عوام دوست ہوگاہیلتھ اور ایجوکیشن ریفامز اور چھوٹے ملازمین کو 25فیصد اسپیشل الاونس دینے کے علاوہ تنخواہوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ پبلک ہستپالوں کو اٹانومی دینے جارہے ہیںپنجاب کی2کروڑ 92لاکھ فیملیز کو یونیورسل ہیلتھ کیئر دینے جارہے ہیں۔ایکسپورٹ اورینٹنٹ ٹارگٹ کے حصول کیلئے صنعتی زون بنانے جارہے ہیں۔ پاکستان کو ٹیرازم اور ٹورازم کے ساتھ مشکل سفر شروع کرنے جارہے ہیں۔ماحول دوست پروگرام کے ذریعے ٹورازم کو پرموٹ کررہے ہیں۔ اپوزیشن جھوٹ کے ذریعے عوام کے مفادات سے کھیل رہی ہے۔خدمت آپکی کی دہلیز پر حکومت پنجاب کا انیشیٹیو ہے اس مہم کے تحت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی گئی ہیں وہ میونسپل سہولیات کے معیار کو بہتر بنائیں گذشتہ ہفتے لاکھوں ٹن کوڑا کرکٹ اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا اور آج سے ڈرینج اور سیوریج کو بہتر بنانے کیلئے پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔عوام کی شکایا ت کے 24گھنٹے کے اندر ازالہ کیلئے خدمت آپکی دہلیز پر”موبائل ایپ کے ذریعے عوام فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے تمام دارے اپنے حصہ ڈال رہے ہیں ملک کی آبادی کی 65فیصد یوتھ ہے, ان کیلئے 770کورونا ویکسی سنٹر قائم کئے ہیںاور اب ویکسی نیشن سنٹر کی تعداد 1ہزار کرنے جارہے ہیں جس سے سال کے آخر تک پنجاب میں بسنے والی پانچ کروڑ آبادی کو ویکسی نیشن کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ قومی اہداف کے حصول کیلئے رضا کاروں ,میڈیا اور عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے۔پارٹی کی جانب سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیںحتمی امیدوار جلد پی ٹی آئی اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔ ضمنی الیکشن کے انعقاد میںدن کم ہونے کہ وجہ سیاسی گہما گہمی نہیں ہوسکے گی جو الیکشن کی روایات کا حصہ ہے ۔ہم الیکشن کمیشن کے ایس او پیز کے منتظر ہیں،آزادانہ اور شفاف الیکشن عوام کا حق ہے یہ الیکشن اس حوالے سے اہم ہے, الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط پر عمل کیسے کروایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پی پی 38کے مرحوم رکن صوبائی اسمبلی کی فاتحہ خوانی کی صف کا سیاسی نشہ کیلئے استعمال قابل مذمت ہے ،فاتحہ خوانی کیلئے آنے والے سیاست دانوں کیلئے کئی اور فورم موجود ہیں۔ وہ فاتحہ خوانی کی صف میں بھی عمران خان کو نہیں بھولے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے ۔ کورونا کے ساتھ الیکشن کروانے کیلئے ترجیحات طے کرنی ہونگی۔ ایک سوال کے جواب میںڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی پی 38کیلئے سوچ سمجھ کرموزوں امیدوار کا انتخاب کیا جائے گایہ امیدوار ایسا ہوگا جو عوام کے اندر وقت گذارے۔ انہوں نے ترقیاتی فنڈز پر بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے ابھی سیاسی بلوغت کی منازل طے کرنی ہیں ۔ یہی فرق ہوتا ہے ایک وراثتی لیڈر میں اور عوامی لیڈ رکا۔ عام عوامی نمائندوں کو عوامی مسائل کے حل کیلئے ترقیاتی فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔حلقے کی عوام کا درد اگر عوامی نمائندوں کو نہیں ہوگا تو کسے ہوگا۔











