ٹوبہ ٹیک سنگھ،07جون(اے پی پی):علاقہ تھانہ رجانہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے ہیں، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے،ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ ، چھینی گئی موٹر سائیکل ، نقدی اور پرس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت شہباز ، لیاقت اور شفیق اوڈھ کے نام سے ہوئی ہے،جو سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔











