اوکاڑہ،07جون(اے پی پی): کورونا کے باعث بند سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ای لائبریری اوکاڑہ ممبران،طلباء اور ریسرچرز کے لئے دوبارہ فعال کر دی گئی ہے۔جس کا باقاعدہ افتتاح طاہر امین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس ایڈ پلاننگ) اوکاڑہ نے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کی عوام کے لئے ای لائبریری ایک تحفہ ہے اس کے لئے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نثارالحق اور انچارج ای لائبریری محمد نعمان شریف نے کہا کہ ای لائبریری اوکاڑہ ممبران کے لئے صبح 9 بجے سےشام 6 بجے تک کھلی رہا کرے گی۔











