بہاولنگر،08 جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر آفس میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کے دوران دو اہلکاروں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔اے ڈی سی آر کے ریڈر محمد افضل سے رشوت کے 50 ہزار اور دوسری کارروائی میں کالونی برانچ کے ہیڈ کلرک محمد افضل سے 25 ہزار روپے رشوت کی رقم برآمد کرلی گئی، دونوں اہلکاروں کو رشوت میں لئے گئی رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا۔دونوں اہلکاروں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئےہیں۔
ملزم محمد افضل نے مدعی فورٹ عباس کے رہائشی وحید احمد سے کام کے عوض رشوت مانگی تھی۔ملزم محمد ظفر ہیڈ کلرک نے مدعی ثبت حسین رہائشی فقیر والی سے کام کے عوض رشوت مانگی تھی۔ڈپٹی کمشنر آفس میں کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن عدنان آصف کی نگرانی میں کی گئی۔











