وزیراعظم کے اعلان کے بعد زمینداروں اور کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے اجراء اور انٹری ریکارڈ کا سلسلہ جاری

26

نوشہرہ ورکاں، 10 جون(اے پی پی): وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان کے بعد زمینداروں اور کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے اجراء اور انٹری ریکارڈ کا سلسلہ جاری ہے، نوشہرہ ورکاں میں محکمہ زراعت افس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف چوھدری کی نگرانی میں انسپکٹر رانا شبیر حسین اور دیگر عملہ زمینداروں کے کسان کارڈ بنانے میں مصروف ہے، تحصیل نوشہرہ ورکاں میں دو لاکھ کے قریب زرعی رقبہ اور 85 ھزار فارمر ہیں جن میں سے 27 ہزار افراد کے کسان کارڈ کی انٹری اور فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کسان کارڈ کی بدولت کسان کھادوں اور بیج پر خاطر خواہ سبسڈی لے سکیں گے اور حکومت کی جانب سے ملنے والی رعایت کا فائدہ اٹھائیں گے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نوشہرہ ورکاں محمد یوسف چوھدری کا کہنا ھے کہ کسان کارڈ بنوانے کے لیے کسان کو پانچ سو روپیے کا اکاؤنٹ کھلوانا ہو گا جو کسان کے ذاتی اکاؤنٹ میں کریڈٹ رہے گا اور اسی کارڈ کے ذریعے سبسڈی کی صورت بیج اور کھادیں خرید سکیں گے جس کے لیے نوشہرہ ورکاں میں پانچ دوکانیں مخصوص پوائنٹ بنا دی گئیں ہیں۔