لاہور، 14 جون (اے پی پی): صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت نے پنجاب بجٹ 2021-22 لاہور پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔ اب معیشت مستحکم ہو چکی ہےاس لئے اس بجٹ کے اندر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے فلسفے کے عین مطابق خطیر رقم صحت جس میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس شامل ہے، تعلیم سیکنڈری ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن دونوں کے لئے، زراعت جو کے ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس کے لئے تین گنا اضافہ کیا جا رہا ہے اور ملازمتوں کے لئے، انڈسٹری اور پروڈکشن سیکٹر کے اندر چار گنا زیادہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ ڈیولپمنٹ بجٹ جو ہو گا اس سال کا پنجاب کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی کہ ایک سال میں اتنا زیادہ اضافہ کیا گیا ہو۔ مجھے پوری امید ہے کہ پنجاب کی عوام کی جو قیمتی آرائیں ہمیں ملیں تھیں سیٹیزن بجٹ کے ذریعے، ہمارے فیڈبیک کے ذریعے ان کے عین مطابق ہے۔
انہون نے کہا کہ آپ لوگوں سے میری ایک گزارش ہے اس ڈکیومنٹ کو جس کو ہم سیٹیزن بجٹ کہتے ہیں ہم نے اپنی ویب سائیٹ پر بھی ڈالا ہے آپ یہ ضرور دیکھیے گا اس میں عام فہم زبان میں پورے بجٹ کی وضاحت کی گئی ہے اور مجھے پوری امید ہے پاکستان تحریک انصاف اپنے وعدے پر قائم ہے یہ سال فلاحی اور معاشی ترقی کا سال ہے۔ اس سال پنجاب کا ہر کونا، ہر خطہ اور ہر شہری انشااللہ اس سے مستفید ہو گا۔
انہون نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ ہمارے نیک عزائم میں ہماری مدد فرمائے۔