ملتان؛سکھر موٹروے پر  آئل ٹینکر کو حادثہ،فوم  کا چھڑکاؤ کر کے آتشزدگی سے محفوظ کر لیا گیا

38

ملتان، 14 جون (اے پی پی ):  سکھر موٹروے پر جلالپور سے 17 کلومیٹر پہلے  ایک  آئل ٹینکر الٹ گیا۔ اطلاع ملنے  پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور  ٹینکر میں ڈیزل موجود ہونے کے باعث ٹینکر کے اوپر  فوم کا  چھڑکاؤ کر کے آتشزدگی  کے ممکنہ خطرے سے اسے محفوظ کر لیا ہے۔