سکھر: آمدن سے زائد اثاجات کیس، ممبر سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ کو ایک دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

37

سکھر،14جون(اے پی پی ): آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سید خورشید شاہ کے صاحبزادے ممبر سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ کوسکھراحتساب عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ایک دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پیرکونیب حکام نے سید خورشید شاہ کے صاحبزادے رکن سندھ اسمبلی سید فرخ شاہ کوسکھراحتساب عدالت میں پیش کیا ،نیب نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزیدتوسیع کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ احتساب عدالت نے سید فرخ شاہ کو ایک دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 15جون کو دوبارہ  جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روزقبل سید فرخ شاہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر خود کو نیب کے سامنے سرنڈر کیا تھا،سید خورشید شاہ اوران کے خاندان پرایک ارب 24 کروڑروپے آمدن سے زائداثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔ریفرنس میں خورشید شاہ سمیت 18 افراد نامزدہیں۔