لاہور، 15 جون (اے پی پی): صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ آزمائش کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے، عوام کو اچھی خبریں ملنا شروع ہو گئیں ہیں، پچھلے 35 سالوں میں عوام کو بیوقوف بنایا گیا اور مصنوعی اقدامات سے قیمتی زرمبادلہ اور عوام کے ٹیکسیز کو سبسیڈی میں ضائع کیا گیا، عوام کو نسل در نسل قرضوں کے بوجھ تلے دبایا گیا اب الحمداللہ معیشت اپنے قدرتی اہداف پر آگئی ہے اور سال 2021 کا بجٹ وفاقی سطح پر اور صوبائی سطح پر ایک تاریخ ساز بجٹ ہے جس میں ترقیاتی کاموں کے لئے ریکارڈ فنڈ مختص کیا گیا ہے اور ترقیاتی فنڈز کا جو دھارا ہے وہ پسماندہ اور ترقی سے محروم علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا اور آئی ایم ایف کا جو ایجنڈا ہے اس کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے، بجٹ کو ہر حال میں عوام دوست بنایا گیا ہے۔