گورنمنٹ ہائی سکول مٹو بھائی کے ساتویں کلاس کے طالب علم نے گندم کاٹنے والی مشین کا ماڈل تیارکر لیا

30

نوشہرہ ورکاں،15 جون (اے پی پی):عقل اور دانائی کسی کی میراث نہیں ہوتی اللہ تعالیٰ کی قدرت سے، کسی بھی شخص کو دوسروں سے بڑھ کر بھی عطا ہو سکتی ہے۔ موضع مٹو بھائی کے رہائشی محمد شفیق کے بیٹے علی حیدر جو گورنمنٹ ہائی سکول مٹو بھائی میں ساتویں کلاس کا طالب علم ہے اس نے کمال فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے گندم کاٹنے والی مشین کا ماڈل تیار کرکے والدین اساتذہ اور طلباء کو حیران کر دیا، مشین کے مکمل پارٹس بیٹری کے نظام سے چلنے اور لائٹس کا شامل کیا جانا  بھی علی حیدر کے کمال فن میں شامل ہیں، بیٹری کے سسٹم سے مشین کو ریموٹ سے چلانے اور آگے پیچھے موو کرنے کا نظام بھی بنایا گیا ہےاور گندم سٹور رکھ کر خود کار سسٹم سے نکالنے کا فین بھی لگا ہوا ہے۔

علی حیدر کی اس کاوش کو عملی صورت میں دیکھ کر اساتذہ اور طلباء ساتھیوں نے خوب داد دی، اس موقع پر علی حیدر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے  دیگر کئی ایٹمز تیار کر کے اپنے سکول کا نام روشن کیا ہے۔