اسلام آباد،15جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی کینیڈا میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی نژاد خاندان کے لواحقین سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔ صدر مملکت نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے خاندان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت اور خاتونِ اول نے حملے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔











