سکھر ؛پاکستان سنی تحریک  کے وفدکی ڈپٹی کمشنرمحمد جاوید سے ملاقات

18

سکھر،16جون(اے پی پی ):پاکستان سنی تحریک سکھر کے وفدنے نوراحمد قاسمی کی قیادت میں نئے ڈپٹی کمشنرمحمد جاوید سے ان کے آفس میں بدھ کو یہاں  ملاقات کی  اور انہیں فیضان نماز کی کتاب کا تحفہ پیش کیا گیا۔

نوراحمد قاسمی نے ڈی سی سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ سکھر شہر سند ھ کاتیسرا بڑاشہر ہے لیکن یہاں مسائل بڑھتے جارہے ہیں، کئی علاقوں میں روڈوں کی حالت غیرہوچکی ہے، لوگ پیدل چلنے سے قاصر ہیں، قبرستانون پر قبضہ مافیا گندہ پانی چھوڑ کرقبضے کررہے ہیں۔پاکستان سنی تحریک نے ملکی اور شہری سطح پرانتظامیہ کا ہمیشہ ساتھ دیاہے اور دیتے رہیں گے۔انہوں نے گفتگو کے دوران کروناویکسین کے حوالے کہاکہ کروناویکسین لگاناہر شہری کی ذمہ داری ہے، ویکسین لگانے سے لاک ڈاؤن ختم ہوگا،ہم اس میں بھرپور ساتھ دینگے۔

ڈپٹی کمشنر محمد جاوید نے ملاقات کرنے پر پاکستان سنی تحریک کے وفد کا شکریہ ادکیا اور کہاکہ ہم پاکستان سنی تحریک کی کاوشیوں اور ان کے کام کو سراہتے ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے مسائل کو ختم کرنے کی کوشیش کریں گے۔

 ویکسین کے حوالے سے ڈی سی کا کہنا تھا  کروناجیسی بیماری کو روکناہے تو 18سال سے لے کر بڑی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کی تربیت دینی ہوگی جس میں مذہبی رہنماؤں کاساتھ بہت ضروری ہے تاکہ اس بیماری سے پورا پاکستان محفوظ ہ وسگے۔

اس موقع پرمحمد رضوان قادری میمن،مولانامشتاق احمد پھٹان اور دیگرموجود تھے۔