بین المذاہب ہم آہنگی اورانٹر فیتھ ڈائیلاگ ہی ہرمسئلے کا حل ہیں؛ صوبائی وزیر اقلیتی اموراعجازعالم

30

لاہور، 16 جون(اے پی پی): صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجا ز عالم آگسٹین نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اورانٹر فیتھ ڈائیلاگ ہی ہر مسئلے کا حل ہیں، دین اسلام سمیت تمام مذاہب احترام انسانیت اخوت،محبت اور امن کا درس دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں انٹر فیتھ کانفرنس  کے انعقاد کے موقع پر کیا ۔کانفرنس کا انعقاد صوبائی محکمہ انسانی حقوق اور یوتھ ڈیویلپمنٹ فائونڈیشن کے باہمی اشتراک سے  منعقد کیا گیا۔ کانفرنس میں متحدہ علماء بورڈ کے وفد نے شرکت کی۔

متحدہ علماء بورڈ کے وفد کا کہنا تھا کہ مختلف مذاہب کے مابین کسی بھی قسم کے تصادم کو روکنا اور بہترین حل نکالنا ہی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، حکومت پنجاب کے ساتھ ملکر انٹر فیتھ کو فروغ دینا ہی ایجنڈا ہے۔